بریگیڈیئرجنرل مسعودجزائری نے آج (جمعرات) تہران میں شیطان کااڈہ اور کاروان آزادی نامی دو کمپیوٹرگیمز کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس ، دنیابھرکے مسلمانوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کادن ہے۔ جنرل جزائری نے کہاکہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)کی خلاقیت کانتیجہ عالمی یوم قدس کے تعین سے صہیونی ریاست اب کمزورہورہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ثقافتی شعبے کے سربراہ نے اطمینان ظاہرکیاہے کہ عالمی یوم قدس نسل پرست اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں یعنی امریکہ وبرطانیہ کاشیرازہ بکھرنے کاباعث ہوگا۔