Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“یورپ کی غزہ کو توانائی کی سپلائی بند کرنا اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے”

gaza-in-darkness1 غزہ میں محکمہ توانائی و قدرتی وسائل نے یورپی یونین کی طرف سے غزہ کے لیے ایندھن کی سپلائی بند کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کے مترادف قرار دیا ہے۔ منگل کے روز غزہ میں توانائی اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے اس اقدام سے پہلے سے مشکلات کا شکار محصورین غزہ کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین نے آئندہ ماہ کے آغاز سے غزہ کو 9500 گیلن فرنس آئل کی فراہمی کم کر کے5500 تک کر دی جائے گی جس کے باعث شہر کی مرکزی پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 80 میگاواٹ میں سے مزید 30 میگاواٹ کم ہو جائے گی۔ یورپ گذشتہ برس غزہ کو9500 گیلن فرنس ائٓل فراہم کرتا رہا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر ماہانہ بنتی ہے، اور یہ کم سے کم مقدار ہے جس کی اسرائیل کی جانب سے غزہ کو فراہمی کی اجازت دی گئی تھی، جس سے شہر میں توانائی کی ضرورت پوری نہیں ہو پاتی تھی جبکہ فرنس آئل کی مقدار کم کرنے کے بعد شہر میںتوانائی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ فلسطینی توانائی اور انرجی اتھارٹی نے یورپ کیجانب سے خام تیل کی فراہمی روکنے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یورپ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کم کرنے کا فیصلہ واپس لے کیونکہ اس سے غزہ کے محصور اور معاشی ناکہ بندی کا شکار شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ بیان میں عرب ممالک سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ غزہ کو توانائی کے بحران سے بچانے کے لیے ٹھوس پالسی مرتب کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan