فلسطینی آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں صحت کے شعبے کوترقی دینے پر زور دیا ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت غزہ میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی – حکومت نے یورپ میں مقیم بعض فلسطینی ڈاکٹروں کو غزہ لانے کا انتظام کیا- اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں ’’یورپی ہسپتال ‘‘کے شعبہ امراض قلب اور شعبہ اطفال کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انہوں نے یورپ میں مقیم بعض فلسطینی ڈاکٹروں کو غزہ آنے کی دعوت دی ہے- جنہوں نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ نے کا فیصلہ کیا ہے – جن میں سرفہرست ڈاکٹر مروان صادق ہیں – جنہوں نے فلسطینیوں کی مشکلات میں کمی کے لیے جرمنی کے بجائے غزہ میں خدمات سرانجام دینے کی قربانی دی ہے- فلسطینی وزیراعظم نے ان ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا جو اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے یورپ سے غزہ آ رہے ہیں-