Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی پارلیمنٹرینز کا وفد غزہ دورے کے لیے روانہ

palestinian-children11 یورپی یونین کے بارہ ممالک کے 55 اراکین پارلیمان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد مصر کے راستے غزہ کے دورے کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ آج شام کو رفح راہداری کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہو گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کے ممالک کے پارلیمنٹرینز کا یہ غزہ کے لیے سب سے بڑا وفد ہے، پارلیمنٹرینز کے دورے کا مقصد غزہ کی موجودہ صورت حال اور گذشتہ برس کے آغاز میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں اور شہر کی تعمیر نو کا جائزہ لینا ہے۔ وفد میں یورپ کے 12 ممالک کے 55 پارلیمنٹرینز سمیت انسانی حقوق کے مندوبین، سابق وزرا ء اور سماجی تنظیموں کے اراکین شامل ہیں۔ یہ وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا، جہاں آج سہ پہر رفح راہداری سے غزہ کی پٹی میں داخل ہو گا۔ یورپی پارلیمانی وفد دو روز تک غزہ میں مختلف مقامات کا دورہ کرے گا۔ اس دوران اسرائیلی حملوں میں فلسطینی مجلس قانون ساز کی عمارت، اقوام متحدہ کے تباہ ہونے والے اسکولوں اور دیگر مقامات کے دورے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وفد غزہ میں حکومتی عہدیداروں اور پارلیمنٹرینز سمیت وہاں اقوام متحدہ کے عملے سے بھی ملاقات کرے گا۔ دوسری جانب حماس نے مصر سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے دورے پر آئے یورپی وفد کے غزہ میں داخلے میں رکاوٹ پیدا نہ کرے بلکہ انہیں غزہ میں آنے کے لیے ہرممکن مدد اور تحفظ فراہم کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan