Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی ممالک دبئی قتل کیس کے معاملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں

dr-sami-abu-zuhri-6 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان سامی ابو زہری نے ان ممالک پر زور دیا ہے جن کے شہریوں کے پاسپورٹ کو جعلسازی کے ذریعے موساد کے قاتلوں نے سفری دستاویزات کے طور پر استعمال کر کے دبئی میں حماس رہنما محمود مبحوح کو شہید کیا ،کی تحقیقات کریں اور نہ صرف قاتلوں بلکہ انہیں احکامات دینے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اپنے ایک پریس بیان میں ترجمان نے برطانوی اخبار “سنڈے ٹائمز”کا حوالہ دیکر کہا ہے کہ اس قتل کی باضابط اجازت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو نے دی تھی اور حماس پہلے دن سے ہی موساد کو ہی اس قتل کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ سامی نے کہا کہ موساد، اسرائیلی وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر ایسی کارروائی نہیں کرسکتی۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کی اس بات پر شدید نقط چینی کی کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے اپنے ماہانہ رپوٹ میں حماس رہنما کے قتل کا ذکر تک نہیں کیا اور اس طرح یہ ادارہ اسرائیلی جرائم اور دھشت گردی کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر کے دوہرامعیار اپنا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے اقوام متحدہ کا ادارہ اپنی اعتباریت کھو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan