Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی امدادی قافلہ منگل کی شام یا بدھ کی صبح غزہ پہنچے گا

lifeline-3-third-viva-palestina-humanitarian-international-aid-convoy غزہ میں حکومتی کمیٹی برائے ’’خاتمہ ناکہ بندی‘‘ کے سربراہ حمدی شعث نے کہا ہے کہ یورپی امدادی قافلے کی غزہ میں آمد منگل کی شام یا بدھ کی صبح متوقع ہے- انہوں نے کہا کہ یورپی کارکنوں کا شام کے ساحلی شہر لاذقیہ سے مصری ائیرپورٹ العریش پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے- منگل کی صبح تک تمام کارکن شام سے مصر پہنچ جائیں گے- جبکہ امدادی سامان بھی بحری بیڑے کے ذریعے عریش بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے- امدادی سامان کی نقل و حمل آج شام تک مکمل ہو جائے گی البتہ مصر میں انتظامی کارروائیوں میں کچھ وقت لگے گا- واضح رہے کہ یورپی امدادی قافلہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے روانہ ہوا تھا- قافلہ 165 ٹرکوں پر مشتمل ہے جس میں اشیاء خورد و نوش، ادویات اور طبی سامان کے علاوہ ایمبولینسز بھی شامل ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan