سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہےکہ یمن و فلسطین میں قتلِ عام پر امریکہ کی خاموشی مجرمانہ ہے.
حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے امریکی منافقانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے یمن و فلسطین میں قتلِ عام پر امریکی خاموشی کو جرم قرار دیا۔ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام روس کو یوکرین میں جنگی جرائم کا موردِ الزام ٹھہراتے ہیں جبکہ خود کئی سالوں سے شام، عراق، افغانستان اور یمن میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور افغانستان میں شادیوں پر بمباری کرکے قتل گاہوں میں تبدیل کردیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکیوں پر بھروسہ کرنا حماقت، بے وقوفی اور جہالت ہے۔ یوکرینیوں نے جن پر بھروسہ کیا انہوں نے دھوکہ دیا اور اب یوکرین مذاکرات کےلئے تیار ہے۔
واضح رہے نیٹو اتحاد نے یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ پر اکسایا اور جب جنگ کا آغاز ہوا تو ہر طرح کی امداد اور تعاون سے ہاتھ کھینچ لیا۔ یوکرینی صدر نے خود کئی دفعہ نیٹو او امریکی حکام کے اس دھوکے کا تذکرہ کیا ہے۔ اقوامِ عالم خصوصاً مسلم دنیا کو دشمنِ انسانیت امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی شیطانی سیاست سےدور رہنا چاہیئے۔