Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

یمنی فورسز نے قابض اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا

صنعا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انصار اللہ کی زیر نگرانی یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں غاصب صہیونی دشمن کے حساس فوجی اہداف کے خلاف پہلی فوجی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ داغ دی ہے۔

یمنی فوج نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ان کے گذشتہ بیان کی تعمیل میں کیا گیا ہے جس میں ایران اور لبنان، عراق و فلسطین کے مزاحمتی محاذوں کی مدد اور حمایت کے لیے براہ راست فوجی مداخلت کا اعلان کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی لبنان، ایران، عراق اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے خلاف جاری فوجی کشیدگی، بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور مسلسل جرائم و قتل عام کے جواب میں کی گئی ہے۔

یمنی افواج نے کہا کہ یہ آپریشن ایران کے مجاہد بھائیوں اور لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی بہادرانہ کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے طور پر کیا گیا اور اس نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مسلح افواج کے گذشتہ بیان میں اعلان کردہ مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے اور تمام مزاحمتی محاذوں پر جارحیت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

آج صبح عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی تھی کہ ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار یمن سے النقب کی جانب میزائل داغا گیا ہے۔

اس کارروائی سے چند گھنٹے قبل یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ اگر ایران اور جہاد و مزاحمت کے محور کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں وسعت آتی ہے تو وہ براہ راست فوجی مداخلت کے لیے مکمل تیار ہیں۔

افواج نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ موقف اس مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ بنانے والی جارحیت کے خلاف بنتی ہے، کیونکہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

بیان میں اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ امریکی اور اسرائیلی دشمن ایران اور محور کے ممالک پر جارحیت روکنے کے لیے بین الاقوامی سفارتی کوششوں کا فوری مثبت جواب دے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 28 فروری سے قابض اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف ایک وسیع جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور متعدد سکیورٹی حکام سمیت سینکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ تہران اس کا جواب قابض اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کے ساتھ ساتھ بعض خلیجی اور عرب ممالک میں موجود امریکی ٹھکانوں اور مفادات کو نشانہ بنا کر دے رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan