مقبوضہ فلسطین سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یتسھار یہودی بستی کے آبادکاروں نے جمعرات کے روز جنوبی نابلس کے گاوں حوارہ پر حملہ کر دیا۔
حملہ آور آباد کاروں نے گاوں میں زرعی کھیتوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ بلدیہ حوارہ میں واقع باغ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ صہیونی پولیس توڑ پھوڑ کرنے والوں کو خاموش تماشائی بنے دیکھتی رہی۔ انہوں نے اھل بلدیہ پر فائرنگ کی اور انہیں منشتر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے گولے فائر کئے۔ یہودی آبادکاروں نے رام اللہ اور نابلس کے درمیان مرکزی شاہراہ پر فلسطینیوں کی گاڑیوں کو پتھراو کا نشانہ بنایا۔ بلدیہ کی حدود میں قابض فوج کی بڑی تعداد تعینات ہے جس نے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔