Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہڑتالی اسیران کی رہائی کے لیے عمرو موسی کردار ادا کریں: احمد بحر

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-amr-mousa-the-arab-league-secretary-general

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 40 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد جاں بہ لب اسیران کے معاملے میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمرو موسی نے پانچ فلسطینیوں پر عباس ملیشیا رکوانے کا وعدہ کر لیا ہے۔ اتوار کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حساس ادارے کی جیلوں میں موجود پانچ بھوک ہڑتال کرنے والے حماس کے حامی اسیران کی حالت انتہائی تشویشناک حد تک خراب ہو گئی جس پر ان میں سے تین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد ایک قیدی مھند نیروخ قریب المرگ ہو چکے ہیں۔ اس نازک صورتحال پر ڈاکٹر احمد بحر نے عمرو موسی کو ٹیلی فون کیا اور عباس ملیشیا کے مظالم بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے کی فلسطینی سپریم کورٹ کی جانب سے ان قیدیوں کی رہائی کے واضح احکامات کے باوجود عباس حکومت ان کی رہائی کے لیے تیار نہیں، عباس ملیشیا نے ان قیدیوں کو انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رکھا ہوا ہے اور پچھلی جمعرات سے ان کے مشروبات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ڈاکٹر بحر سے بات چیت کرتے ہوئے عمرو موسی نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کر کے بحران کو ختم کرنے میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عمرو موسی سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر بحر نے مصری شہر اسکندریہ میں سینٹ چرچ پر حملے کی بھی مذمت اور مصری حکام اور قربانی دینے والے عوام سے تعزیت بھی کی۔ ڈاکٹر احمد بحر نے اس حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ مصر کا امن فلسطین کے امن سے مشروط ہے۔ فلسطین اور عرب میں قیام امن اعلی و ارفع اہداف میں داخل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan