Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’ہومین رائٹس‘‘ کی رپورٹ دروغ گوئی پر مبنی ہے: حکومتی وزیر

palestine_foundation_pakistan_gaza-strip-attack

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی آئینی حکومت کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کی رپورٹ دروغ گوئی پر مبنی ہے۔

وزیر قانون واسیران محمد فرج الغول نے ’’ہیومین رائٹس واچ‘‘ کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے ’’ظالم اور مظلوم‘‘ کو ایک پلڑے میں تولنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ رپورٹ اور اس کے مندرجات خلاف واقعہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی حکومت اور حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے متعلق تمام سوالات پر اقوام متحدہ اور ہائی کمشنر کو مکمل جوابات دیے ہیں جو مکمل طور پر حقائق پر مبنی ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی رپورٹس میں سچ پیش کیا کریں اور حماس کی مزاحمتی تحریک کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ نے دعوی کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ میں حماس نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس رپورٹ میں عالمی برادری سے حماس کا محاسبہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan