Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہر لمحہ زندگی بچانے کے لیے قیمتی ہے، غزہ میں ہزاروں نوزائیدہ خطرے میں ہیں:یونیسف کی وارننگ

نیویارک  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’ یونیسف‘ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینی نوزائیدہ بچے ضروری غذا سے محروم ہیں اور ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ادارے نے زور دیا ہے کہ ہر لمحہ قیمتی ہے اور اسے ضائع کیے بغیر زندگیوں کی حفاظت کرنا لازمی ہے۔

یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اپنے ایک پیغام میں غزہ کی ناگفتہ بہ صورتِ حال کی طرف توجہ دلائی۔

کیتھرین رسل نے بتایا کہ کئی فلسطینی مائیں یا تو قابض اسرائیل کے بمباری حملوں میں شہید ہو چکی ہیں یا انتہائی بھوک کے باعث اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر ہیں۔ یہ گہرا دکھ اور المیہ محاصرہ کی زہریلی گونج ہے جو قابض اسرائیل کی طرف سے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہزاروں نوزائیدہ بچے موت کے دہانے پر ہیں یا ان کے جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیل نے دو مارچ سے غزہ کی تمام سرحدیں مکمل بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 2.4 ملین فلسطینی شدید قحط سالی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ستمبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل غزہ پر نسل کشی کی وحشیانہ جنگ لڑ رہا ہے، جس میں قتل، قحط، تباہی اور جبری بے دخلی شامل ہے۔ یہ تمام مظالم بین الاقوامی برادری کی آوازیں اور عالمی عدالت انصاف کے روکنے کے حکم کے باوجود جاری ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ اس درندگی نے اب تک 194 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کر دیا ہے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین کی ہے۔ مزید 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ بھوک و بیماری نے بھی سینکڑوں جانیں لے لی ہیں، جن میں بہت سے معصوم بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan