فلسطینی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت کی طرف سے منعقدہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی-اس بات کا اعلان منگل کو غزہ میں ہفتہ وار کابینہ میٹنگ کے اختتام پر ھنیہ حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا- انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی قومی مفاہمت اور ایکتا کے بغیر یہ انتخابات بے معنی ہیں- نونو نے مزید کہا کہ حکومت نے رام اللہ انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ معذرت خواہانہ بات چیت اور اپنائے گئے طریقہ کار کو بھی مسترد کیا ہے-