اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہاں قید فوجی گیلاد شالیت کی ویڈیو کے عوض اعلان کردہ بیس اسیر خواتین میں سے غزہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو رہا کر دیا ہے-
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے جمعرات کی شام فاطمہ یونس الزق کو اس کے شیرخوار بچے اور ایک بھتیجی روضہ حبیب سعد کو رہا کیا- رہائی کے بعد انہیں بیت حانون راہداری سے غزہ میں ان کے گھروں میں پہنچایا گیا –
عینی شاہدین کے مطابق بیت حانون گزرگاہ پر ہزاروں افراد نے رہائی پانے والی خواتین کا استقبال کیا- دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کے مطابق صہیونی جیلوں سے آج جمعہ کے روز مزید اٹھارہ خواتین کو گیلاد شالیت کی ویڈیو کی وصولی کے عوض رہا کیا جائے گا-
واضح رہے کہ اسرائیل نے مجاہدین کی جانب سے گیلاد شالیت کے زندہ ہونے کے ثبوت میں ایک ویڈیو جاری کی ہے، اسرائیل نے اس ویڈیو کے عوض جیلوں میں بند بیس فلسطینی خواتین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے-