Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث رکوانا شکست خوردہ موقف ہے: محمد نزال

mohamed-nazzal1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن محمد نزال نے گولڈ سٹون رپورٹ پر بحث رکوانے کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کی مذمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں غزہ جنگ پر بحث ملتوی کرانا شکست خوردہ موقف ہے- محمد نزال نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے نہ صرف غیر اخلاقی حرکت کی بلکہ اس نے شہداء کے خون سے غداری کی – واضح رہے کہ غزہ جنگ کے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ گولڈ سٹون نے حال ہی میں رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اسرائیلی رہنما غزہ میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے – اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں بحث کی جانی تھی – لیکن یہ بحث فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر چھ ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی ہے – محمد نزال نے کہا ہے کہ رپورٹ پر چھ ماہ کے لئے بحث کو ملتوی کئے جانے کا مطلب اسے ختم کرنا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan