فتح کے ایک رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کمیشن کی گولڈ سٹون رپورٹ پر ووٹنگ رکوانے کے ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی کے پانچ رہنما ہیں جن میں فلسطینی صدر محمود عباس ،وزیر اعظم سلام فیاض ، فلسطین اعلی مذاکرات کار صائب عریکات، پی ایل او جنرل سیکرٹری یاسر عبدربہ اور مشیر عباس اکرم ھنیہ شامل ہیں-فتح کے رہنما نے نام نہ ذکر کرنے کی شرط پرکہا کہ رپورٹ پر بحث رکوانے کے مطالبے کا ڈرافٹ حسن عصفور نے تیا ر کیا تھا- فتح کے رہنما کامزید کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ابراہیم خریشہ کو محمود عباس نے اس سلسلے میں فون کیا تو وہ حواس باختہ ہو گئے-فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کے ساتھیوں نے اس دلیل کے ساتھ ووٹنگ رکوانے کا فیصلہ کیا کہ قرار داد مسترد کر دی جائے-