Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کو جنوبی لبنان کی ناکامی پر ہٹا دیا گیا

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک سنگین عسکری ناکامی کے پس منظر میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل یوآف یاروم کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایک سال قبل پیش آنے والے واقعے کی عسکری تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا۔

قابض فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ واقعہ جنوبی لبنان میں پیش آیا تھا جہاں حزب اللہ کے مجاہدین کی فائرنگ کے نتیجے میں قابض اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی اور ایک افسر ہلاک ہو گئے تھے۔ فوجی ترجمان نے اس واقعے کو ایک نہایت خطرناک واقعہ قرار دیا جو ایک بڑی آپریشنل ناکامی کی علامت ہے اور جس کے نتائج نہایت المناک ثابت ہوئے۔

تحقیقات کے نتائج میں واضح کیا گیا کہ کرنل یوآف یاروم کے طرزِ عمل میں سنگین خامیاں پائی گئیں، خواہ وہ آپریشن کی منصوبہ بندی کا مرحلہ ہو یا اس کا عملی نفاذ۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ یاروم نے ایک نام نہاد سویلین شخص کو فعال جنگی علاقے میں داخلے کی اجازت دی، بغیر اس کے کہ ضروری اجازت نامے مکمل کیے جاتے یا مناسب آپریشنل تیاری فراہم کی جاتی۔

تحقیق کے مطابق نومبر 2024 میں گولانی بریگیڈ کی ایک فورس کو جنوبی لبنان میں ایک قدیم آثارِ قدیمہ کے مقام پر بھیجا گیا جہاں حزب اللہ کے مجاہدین مورچہ زن تھے۔ اس اقدام کے نتیجے میں براہِ راست جھڑپ ہوئی جس میں ایک قابض اسرائیلی فوجی کے علاوہ ریزرو افسر زیئیو ایرلیخ بھی مارا گیا۔ ایرلیخ ایک سابق افسر اور آثارِ قدیمہ کا محقق تھا جو اس مقام میں خاص دلچسپی رکھتا تھا۔

اس واقعے کے بعد قابض فوج کے چیف آف اسٹاف نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا اس مقام پر کارروائی کی کوئی حقیقی عسکری ضرورت موجود تھی یا نہیں، یا پھر فورس کی تعیناتی کا اصل مقصد ایرلیخ کی وہاں موجودگی کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ اس پہلو نے قابض اسرائیلی عسکری اداروں کے اندر بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔

قابض اسرائیلی فوج کے عسکری پراسیکیوشن نے تقریباً دو ہفتے قبل کرنل یاروم کے خلاف فوجداری مقدمہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور عدالتی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے صرف اعلیٰ سطح پر اقدامات کی سفارش کی تھی، جس کا عملی اظہار بالآخر اس کی برطرفی کی صورت میں سامنے آیا۔

یہ واقعہ قابض اسرائیلی فوج کی صفوں میں اندرونی بحران اور محاذوں پر درپیش ناکامیوں کی ایک اور جھلک پیش کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کی عسکری برتری کے دعووں کو مسلسل چیلنج کر رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan