مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے بالکل سامنے موجود گنبد صخرہ میں مرمت اور بحالی کے کام کے آغاز میں اس کے چاروں اطراف دھاتی شیٹ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف اسلامیہ میں کام کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے اس غرض کے لیے کچھ ماہ قبل سیرامک رنگین ٹائلیں بھیجی گئی تھی، گنبد صخرہ کی تزئین و آرائش میں انہیں ٹائلوں کو استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی قابض حکومت نے ان ٹائلوں کو مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے اوقاف اسلامیہ ان ٹائلوں کو مسجد اقصی اور قدیم میونسپلٹی کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے باب اسباط کے قریبی گیراج میں رکھنے پر مجبور تھی۔ تاہم کچھ روز قبل ان ٹائلوں کو مسجد اقصی میں داخل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کی بنا پر گنبد صخرہ میں کام شروع کر دیا گیا۔