Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

گریٹر اسرائیل کی منصوبہ بندی: نابلس کے نزدیک قابض اسرائیل کی 22 نئی بستیاں

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے نابلس شہر کے سامنے جبل عیبال پر ایک نئی بستی کا قیام اس آبادکاری کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں 22 نئی بستیاں شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد مغربی کنارے کی مزید اراضی کو ہڑپ کرنا اور بالآخر اسے ریاست میں ضم کر کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ “گریٹر اسرائیل” کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

مرداوی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ اس بستی کا قیام قابض اسرائیل کی حکومت کے اس وسیع آبادکاری کے منصوبے کے ساتھ ہو رہا ہے جس کے ذریعے وہ درجنوں غیر قانونی چوکیوں کو قانونی شکل دے کر انہیں مستقل بستیوں میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ یہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین اور ان قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو فلسطینی سرزمین پر آبادکاری کو مسترد کرتی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جبل عیبال کا انتخاب انتہائی خطرناک اشارہ ہے کیونکہ یہ ایک تزویراتی مقام ہے جو نابلس اور شمالی مغربی کنارے کے دیہات پر مکمل نظر رکھتا ہے۔ اس سے قابض اسرائیل کے ان ناپاک عزائم کا پردہ فاش ہوتا ہے جن کے تحت وہ اس خطے پر جغرافیائی اور عسکری تسلط کو مضبوط کرنا اور فلسطینی شہروں کو بستیوں کے حصار میں لینا چاہتا ہے۔

مرداوی نے قابض اسرائیل کی فوج کی نگرانی اور بنجمن نیتن یاھو کی انتہا پسند حکومت، بالخصوص بزلئیل سموٹریچ اور ایتمار بن گویر جیسے وزراء کی حمایت میں ہونے والی آبادکاری کی اس سنگین لہر کے خلاف سخت خبردار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہود سازی کی یہ پالیسیاں قابض اسرائیل کو فلسطینی سرزمین کے ایک انچ پر بھی قانونی جواز فراہم نہیں کر سکتیں اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور صمود کبھی متزلزل نہیں ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan