کثیر الاشاعت اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب صہیونی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے لندن میں گرفتاری کے خوف سے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ یدیعوت احرونوت نے اپنی جمعہ کی اشاعت میں شامل ایک خبر میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اعلی عہدیدار پیشہ وارانہ ٹریننگ کورس میں شرکت کے لئے نامزد کیا تھا۔ کرنل اودی بن موحا مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجی دستوں کی کمان کر چکے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمت کچلنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔