Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گذشتہ برس ہلال احمر فلسطین کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے 455 حملے

hilal-e-ahmar-palestine انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی فلسطینی برانچ “ہلال احمر فلسطین” نے انکشاف کیا ہےکہ سال2009ء کے دوران فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تنظیم کے اراکین کو مسلسل ہراساں کیا جاتا رہا۔ غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے ہلال احمر کے طبی عملے اور امدادی عملے پر455 حملے کیے گئے۔ ہلال احمر کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران سال مغربی کنارے میں تنظیم کے طبی عملے پر15 مرتبہ فائرنگ کی گئی جس کے باعث 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ 22 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں 440 مرتبہ قابض فوج نے امدادی ٹیموں کو مختلف شہروں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے سفر سے روکا جن میں سے 289 واقعات بیت المقدس میں جبکہ 132 واقعات غزہ پر مسلط جنگ کے دوران پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غزہ جنگ کے دوران شہر کے وسط میں تل ھویٰ کے مقام پر قائم تنظیم کے دفتر پر کیا جانے والا حملہ ہے۔ اس حملے میں قابض فوج نے فاسفورس بمبوں کا کا استعمال کیا جس کے باعث دفترکی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلال احمر کا کہنا ہےکہ قابض اسرائیل کیجانب سے غزہ اور فلسطین میں انسانی حقوق کے امدادی اداوں کی مداخلت اور سرگرمیوں پر پابندی جنیوا معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے امدادی اداروں کو 1994ء کے جنیوا معاہدےکے تحت آزادانہ کام کرنے کی ضمانت فراہم کی گئی ہے جبکہ اسرائیل نہ صرف اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ امدادی اداوں کی ٹیموں پر تشدد کا مرتکب ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan