اسلامی عیسائی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حسن خاطر نے کہا ہے کہ عرب عوام جس طرح فٹ بال کے میچ میں ہارنے پر غصے کا اظہار کرتے ہیں اگر وہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف غصے کا اظہار کریں تو قابض اسرائیل بیت المقدس کو کبھی یہودیانے کی سازش نہ کرے – حسن خاطر نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ مسلمان عوام سوئی ہوئی ہے لیکن الجزائر اور مصر کے درمیان فٹ بال میچ میں جس طرح جوش و خروش کا اظہار کیا گیا اس سے امت عربیہ کی بیداری کا اندازہ ہوتا ہے لیکن یہ طاقت غلط راستے میں استعمال کی جا رہی ہے – میچ کے دوران تماشائی ہیسٹیریا کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن جب مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے تو کسی جانب سے کوئی آواز نہیں آتی- صہیونی مسجد کے اندر بم پھینک رہے ہیں- خواتین، بوڑھوں اور بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن مسلمانوں میں کوئی بیداری نہیں- امت مسلمہ کو سوچنا چاہیے کہ کیا مسجد اقصی اور مسلمانوں کے خون کا مرتبہ فٹ بال میچ سے بھی کم ہے- واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالی فائی راؤنڈ کے لیے الجزائر کی ٹیم قاہرہ آئی تھی جس پر مصری تماشیوں نے تشدد کیا –