Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کہ بندی کے لیے مصر کی آہنی دیوار شرعاً حرام ہے: یوسف قرضاوی

sheikh-yusuf-karadawi
قطر کے مفتی اعظم اور انٹرنیشنل علماء بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے مصرکی جانب سے غزہ کے گرد لگائی جانے والی آہنی دیوار کو اسلامی تعلیمات کے منافی اقدام قرار دیتے ہوٓئے مصر سے دیوار کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کے روز عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان آہنی دیوار کھڑی کرنے کا مقصد غزہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنا ہے، اس اقدام سے معاشی ناکہ بندی کے ستائے غزہ کے عوام کی بھوک، افلاس، غربت اوران کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، لہٰذا ایسا کوئی بھی اقدام جس سے دوسرے انسانوں کے لیے زندگی تنگ کرنا مقصود ہو اسلام کی رو سے قطعاً جائز نہیں۔

شیخ یوسف القرضاوی نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مصر، امریکا، اسرائیل اور فرانس کے تعاون سے بنائی جانے والی اس ظالمانہ دیوار کی تعمیر کا عمل روکنے کے لیے مصر پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی زندگیاں تنگ کرنے کا کوئی بھی اقدام اسلامی بھائی چارے کی نفی ہے۔ ایسے میں دنیائے اسلام اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم شہریوں کی مدد کے لیے کھل کر میدان میں نکلیں اور اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے گرد مصر کی جانب سے لگائی جانے والی آہنی دیوار اور اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں تعمیر کی گئی نسلی دیوار میں کوئی فرق نہیں، کیونکہ دونوں کا مقصد فلسطینیوں کی زندگی کو مشکلات سے دو چار کرنا ہے۔

یوسف قرضاوی نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ دیوار کی تعمیر کا کام روکتے ہوئے رفح سمیت تمام بند راستوں کو بلا تاخیر کھولنے کا اعلان کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan