Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کویت نے غزہ محاصرے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked7

کویت میں موجود فلسطینی کمیونٹی نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل کویتی جہاز ’’ سفینہ بدر‘‘ کے 16 کویتی شرکاء اور دو دیگر ممالک کے شرکاء پر مشتمل ’’انسداد محاصرہ غزہ کمیٹی‘‘ تشکیل دے دی۔ یہ فیصلہ امدادی قافلے میں شریک کویتی رضا کاروں کے اعزاز میں منعقد تقریب میں کیا گیا۔ فریڈم فلوٹیلا پر سوار ان کویتی شہریوں کے اعزاز میں عالمی اسلامی خیراتی کمیٹی اور کویت کی مفاد عامہ کی ایسوسی ایشنز کی یونین کی الانصار القدس انجمن کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں متعدد سیاستدان اور اراکین پارلیمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترانے گائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریڈم فلوٹیلا کے ایک شریک رکن پارلیمان ڈاکٹر ولید الطبطبائی نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ کی حمایت کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ انہوں نے فریڈم فلوٹیلا پر سوار کویتی وفد کے امیر شیخ صباح او دیگر عہدیداروں کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طبطبائی، جو پہلے بھی غزہ کا دورہ کر چکے ہیں، نے قافلے کی تشکیل اور اس پر اسرائیلی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح رضاکاروں نے 03 صہیونی کمانڈوز کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ کمانڈوز بھاری اسلحہ سے لیس ہونے کے باجود سخت خوفزدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کویت کی پارلیمان سے مطالبہ کیا غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی قافلوں کی تشکیل جاری رکھی جائے۔ آج صہیونی دشمن عالمی رائے عامہ کے سامنے شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ اس موقع پر اہل غزہ کی مدد کے لیے قافلوں کو بھیجنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک دستور ساز کے سیکرٹری جنرل اور سابقہ رکن پارلیمنٹ ناصر الصانع نے بھی امیر قافلہ کی کوششوں کو سراہا۔ الصانع نے کہا کہ غزہ کی مدد کو ہر چیز پر ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کویتی قوم سے ہر حال میں غزہ اور پورے فلسطینی مسئلہ کی حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انصار القدس کمیٹی کے سربراہ بدر المطیری نے کویت کی جانب سے غزہ کی مدد ونصرت پر شکوک کا اظہار کرنے والے ممالک پر شدید تنقید کی ۔ اسی دوران بیرون ملک بسنے والے فلسطینی علماء کی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ابراہیم مھنا نے کویت کی حکومت اور قوم کی جانب سے غزہ کی مدد و نصرت کے موقف کو تعریف کی۔ مھنا نے کہا کہ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکریہ بھی ادا نہیں کرتا۔ فریڈم فلوٹیلا پر سوار ہونے والے کویت کے وفد نے فلسطینی مسئلہ اور فلسطینی قوم کی مدد و نصرت کا حق ادا کر دیا، ہم دعا گو ہیں کہ ہمارا اگلا اجلاس مسجد اقصی کے صحن میں ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan