Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والا بازار سیل

خلیجی ریاست کویت کی وزارت تجارت نے بدھ کے روزملک کے ایک مرکزی بازر کو متنازع اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کرنے پر ایک بازار کو سیل کردیا ہے۔

مقامی ذرایع ابلاغ ک مطابق بازار میں ایسی مصنوعات فروخت کی جا رہی تھیں جن پر’ڈیوڈ اسٹار‘ کا واضح نشان موجود تھا اور یہ نشان اسرائیلی مصنوعات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کویتی وزارت صنعت وتجارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “وزارت نے ریاست کے عوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی کویت میں فروانیہ کے مقام پر جوتوں کی نمائش کےلگائے گئے بازار کے خلاف اس وقت کارروائی کی جب وہاں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا پتا چلا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک جوتے کی تصویر بھی جاری کی ہے جس پر “اسٹار آف ڈیوڈ” واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسرائیلی ریاست کے جھنڈے کی نشانی اور یہودیوں کی اہم مذہبی علامت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan