غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے 1,127 فلسطینی خاندانوں میں کویتی ہلال احمر سوسائٹی کے تعاون سے رواں سال کے لیے “افطار روزہ” منصوبے کے ایک حصے کے طور پر خوراک کی تقسیم کا اعلان کیا۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالعزیز ابو عیشہ نے کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے کویتی ہلال احمر کی جانب سے فراہم کردہ خوراک کے پیکج سے تقریباً 6000 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
ابو عیشہ نے وضاحت کی کہ مستفید ہونے والے “غریب ترین اور معاشی طور پرسب سے زیادہ کمزور خاندان ہیں۔ان خاندانوں کا انتخاب فلسطینی وزارت سماجی تعاون سے مخصوص معیار کے تحت کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق فلسطینی خاندانوں کو فراہم کیے جانے والے امدادی سامان میں بنیادی اشیائے خوردونوش جن میں چینی، کوکنگ آئل، چاول، دال،