Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کشمیر اور فلسطین کاز کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے

کراچی — کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) کے رہنما شیخ متین، آزاد جموں و کشمیر کے سابق ڈپٹی اسپیکر سلیم بٹ، بشیر صادوزئی اور علامہ باقر عباس زیدی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی اور کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر اور فلسطین کی جدوجہد ایک مشترکہ مقصد رکھتی ہے — ظلم و جبر کے خلاف آزادی اور انصاف کی جدو جہد۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں قوموں کے درمیان یکجہتی، تعاون اور عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan