Â
کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور یوتھ تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر یوم کشمیر منایا گیا اور کراچی پریس کلب تا اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر تک ’’یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ‘‘ کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ، سوسل سوسائٹی اراکین، انسانی حقوق کی تنظیموں، یوتھ تنظیموں کے سکردہ رہنماؤں اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر اور فلسطین میں جاری صیہونی وبھارتی مظالم کے خلاف نعرے آویزاں تھے، اسی طرح بینرز اور پلے کارڈز پر فلسطینیوں اور کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی پر مبنی نعرے درج تھے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیاتھا کہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے جبکہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت درج تھی، یکجیتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکاء کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے جبکہ بھارت ایک جارح اور بدمعاش ریاست ہے ۔غاصب اسرائیل کا وجود نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اور بھارت کا وجود ایشیائی ممالک کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس،سابق ڈپٹی میئر کراچی سید طارق حسن،، مزمل ہاشمی،پیرزادہ ازہر علی ہمدانی،جسٹس (ر) وجیہ الدین صدیقی،سید شبر رضا،یونس بونیری، کرامت علی، عمران شہزاد،طارق شاداب،پاکستان میں مقیم فلسطینی طلبائ کے صدر محمد زیدان،صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا اور کشمیر و فلسطین کو پاکستان اور عالم اسلام کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے اور فلسطین و کشمیر میں جاری جد وجہد آزادی کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔مقررین نے حالیہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے القدس کے بارے میں دئیے جانیو الے احمقانہ بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے ۔
مقررین کاکہنا تھاکہ اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے اور عالمی برادری ان مسائل کے حل کے لئے دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے غاصب اور جارح ریاستوں اسرائیل اور بھارت کے خلاف ایکشن لے۔
واضح رہے کہ یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان مسلم لیگ (ق)،پاکستان تحریک انصاف، جماعۃ الدعوۃ ،آل پاکستان سنی تحریک،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی،نظام مصطفی پارٹی،ایم کیوم پاکستان، جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، عام لوگ پارٹی، نینشل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ، جناح کا پاکستان، یوتھ پارلیمنٹ، آئی ایس او، اے پی ایم ایس او، پائیلر،جماعت اسلامی یوتھ، راٹریکٹ کلب ،یوتھ افئیر ایم کیوایم پاکستان،شاہین پاکستان، وحدت یوتھ، پاکستان ڈیبیٹ سوسائٹی، ایم یوتھ ڈویلپمنٹ، علی قاسم فائونڈیشن، ایمیٹی انٹر نیشنل،اسٹوڈنٹس فائونڈیشن، قاصد، سندھ کلچر موومنٹ، ڈیلیجنٹ فائونڈیشن،نینشل یوتھ بیورو، ہیومن رائٹس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد میں قاری ہدایت اللہ، کنور ارشد، قاضی زاہد حسین،خالد اختر، شہزاد مظہر، لئیق احمد، عشرت غزالی،اویس قادری،محمد عباس، ذیشان حیدر، مظہر احمد خان، محسن ملک، خواجہ بلال منصور، کاظم عباس، سعد زیدی، علی قاسم، سائمن گل، عاطف علی، مرسلین سلیم ، سائرہ سمر، انعم میمن، بھیشم کمار و دیگر شریک تھے۔
Â