کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ دے ۔ کشمیری عوام نے اپنا سب کچھ پاکستان کے لئے قربان کیا ہے ۔ کشمیری عوام کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں ۔ احتجاجی مظاہرے سے سردار نزاکت، ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمشید خان، بشیر سدو زئی، بشپ گلفام اور دیگر کا خطاب۔
یوتھ فورم آف کشمیر کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوساءٹی اراکین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرکردہ رہنماءوں سمیت سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یجہتی پر مبنی نعرے آویزاں تھے ۔ پلے کارڈز اور بینرز پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں شہید اور زخمی ہونے والے مظلوم کشمیریوں کی تصویریں بھی آویزاں کی گئی تھیں ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف کشمیری رہنما سردار نزاکت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیا جائے، ان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے مستقبل کے لئے قربان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو اگر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بنانے ہیں تو بنائے ہ میں کوئی اعتراض نہیں لیکن کوئی بھی کام کشمیر کاز کو پس پشت ڈال کر نہیں کرنے دیا جائے گا ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ دنیا میں دواہم ترین مسائل ہیں ، ایک مسئلہ فلسطین اور دوسرا کشمیر ۔ ان کاکہنا تھا کہ عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی نے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو بڑھاوا دیا ہے ۔ عالمی اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی اس بات کاسبب بنی ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل ستر سال سے حل طلب ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین پر غاصب صہیونیوں کا تسلط قائم ہے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ کشمیر اور فلسطین دونوں مقامات پر امریکہ کی سرپرستی میں ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں فراموش نہیں ہونے دیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کشمیر اور فلسطین کاز کے لئے ہر ممکنہ جد وجہد اور تعاون جاری رکھے گی ۔
اس موقع پرکشمیر کمیٹی کے رہنما آصف سدو زئی، ہیومن راءٹس کونسل کے جمشید احمد، بشیر سدو زئی،سیسیلن جیمز اور بشپ گلفام جاوید نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرین نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارت کے مظالم کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرت ہوئے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد سمیت لے کے رہیں گے آزادی اور ہے حق ہمار ا آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔