اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مختلف زرعی علاقوں میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا اور فصلوں کو نقصان پہنچایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، آئی او ایف نے کسانوں پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔واقعہ وسطی غزہ میں دیر البلح کے مشرق میں پیش آیا۔
کسانوں پر اسی طرح کا حملہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمال مشرقی قصبے القرارہ میں بھی کیا گیا۔
خوش قسمتی سے، ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن فائرنگ اور آنسو گیس کی شدت نے کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام بند کرنے اور نشانہ بنائے گئے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا۔
غیر انسانی سلوک روا رکھتے ہوئے، اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی پرواہ کیے بغیر روزانہ شہریوں، کسانوں اور ماہی گیروں پر حملے کرتی رہتی ہے۔ بعض اوقات زخمی یا قتل کرتی ہے۔