Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈنمارک میں فلسطینی خاتون’ پرسنیلٹی آف دی ایئرقرار‘

کوپن ہیگن ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
نوجوان فلسطینی سارہ الخطیب نے مملکت ڈنمارک میں سات ہزار 203 ووٹ حاصل کر کے 211 دیگر رضاکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے “رضا کارانہ کاموں میں پرسنالٹی آف دی ایئر” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

قدس پریس کے مطابق سارہ الخطیب نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے کا تجربہ اس حقیقت پر مبنی تھا کہ وہ ڈنمارک کے معاشرے اور دیگر اقلیتوں کے لیے رضاکارانہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ میں نے “غیر ملکی اکثریت (عرب اور مسلمان) کے آباد رہائشی کمپاؤنڈز کی کامیاب کہانیوں اور داستانوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی۔

الخطیب نے وضاحت کی کہ انہوں نے “نسل پرستی سے لڑنے کے لیے تنظیم (Mellemfolkeligt Samvirke) کے ساتھ بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔”

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے سوچا کہ میں جو کام کر رہی ہوں وہ اسے مختلف وابستگیوں، سیاسی بیانیوں، ظاہری شکلوں، نسلوں اور عقائد سے قطع نظر دنیا کی خدمت جاری رکھنے کی ہمت اور عزم دیتا ہے۔

گذشتہ شب مقابلے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مقابلے میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 34 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور (211) رضاکار امیدواروں کو ووٹ دیا۔

ڈنمارک میں فلسطینی کمیونٹی قدیم ترین ہے اور وہاں پربڑی تعداد میں فلسطینی آباد ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan