بیجنگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) بیجنگ میں بین الاقوامی فورم سےخطاب میں چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کو ختم کرنے کے لیے “مذاکرات” پر زور دیا۔
“امن” کو فروغ دیتے ہوئے ڈونگ نے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ چین بات چیت ہی کو دنیا کے حل طلب مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ “پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی” کو فروغ دیں۔ انہوں نے “قومی سلامتی کے تصورات کے پھیلاؤ” کے خلاف بھی زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ “نئی ٹیکنالوجیز پوری انسانیت کو بہتر طور پر فائدہ پہنچاتی ہیں”۔
چین کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے زنگچن فورم میں درجنوں مندوبین نے شرکت کی۔ اسے سنگاپور میں سالانہ شنگری لا دفاعی فورم پر بیجنگ کا ردعمل سمجھا جاتا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق چینی فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔