اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے جنوبی لبنان کے بیشتر علاقوں سے فرار کے دس سال مکمل ہونے پر اسلامی تحریک مزاحمت کی فتح اور لبنانی عوام کی آزادی کی دسویں سالگرہ منائے گی۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے 25مئی کو اسلامی مزاحمت کی فتح اور لبنان کی آزادی کے سلسلہ میں جشن بروز منگل کو بیروت میں سید الشہداء کمپلیکس میں ہو گا جہاں امکان ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
دوسری جانب سید حسن نصر اللہ کے قریبی معاون حاج حسین الخلیل نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کی اس اعلان پر کہ حز ب اللہ 25مئی کو مزاحمت کی فتح اور لبنانی عوام کی آزادی کا جشن منائے گی کو قومی دن قرار دیا ہے اور لبنانی وزیر اعظم نے اس قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔