Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

پناہ گاہیں پانی میں ڈوب گئیں، غزہ میں حالات انتہائی خطرناک

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے انکشاف کیا ہے کہ شدید موسمی حالات نے اپنے ابتدائی گھنٹوں ہی میں متعدد پناہ گاہوں کو پانی میں ڈبو دیا، جس کے نتیجے میں خیموں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور اندر پانی بھر جانے سے وہاں رہنے والے بے یار و مددگار شہریوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محمود بصل نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ ہزاروں خیمے متاثر ہوئے ہیں اور پانی داخل ہونے کے باعث کپڑے، بستر اور دیگر ضروری سامان بری طرح بھیگ چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی انتظامیہ کے پاس متاثرین کے لیے متبادل پناہ گاہیں فراہم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ عوام پہلے ہی دو برس سے جاری جنگ کے باعث انتہائی اذیت ناک حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کو ڈوبنے کے واقعات سے نمٹنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں کیونکہ قابض اسرائیل کی جارحیت نے وہ تمام آلات اور ساز و سامان تباہ کر دیا ہے جو اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھے۔ بصل کا کہنا تھا کہ “ہم صرف شہریوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے اور فوری خطرہ دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن تباہی کے جس وسیع حجم کا سامنا ہے اس سے نمٹنا ہمارے بس میں نہیں رہا”۔

محمود بصل کے مطابق آج جن واقعات میں سب سے زیادہ تشویش لاحق ہوئی ان میں “اصدقاء المریض ہسپتال” کے ایک پوری منزلوں کا ڈوب جانا شامل ہے، جہاں متعدد بچے موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سخت موسمی حالات نے امدادی ٹیموں کے لیے وہاں پہنچنا تقریباً ناممکن بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی خدماتی نظام کاری بری طرح مفلوج ہو چکی ہے، اور بلدیاتی خدمات شہریوں کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے موجودہ سہولیات کو “انتہائی ابتدائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی طور بھی موجودہ المیے کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتی۔

مسلسل بارشوں اور موسمِ سرما میں مزید منخفضات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بصل نے خبردار کیا کہ غزہ میں وہ مکانات جو قابض اسرائیل کی جنگی تباہ کاریوں کے باعث پہلے ہی کمزور ہو چکے ہیں، شدید بارشوں یا پانی بھر جانے سے گر سکتے ہیں۔ تباہ حال بنیادی ڈھانچے نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

اپنے بیان کے اختتام میں محمود بصل نے واضح الفاظ میں کہا کہ “غزہ اس وقت ایک نہایت ہولناک اور جان لیوا صورتحال سے دوچار ہے۔ جو مناظر سامنے آ رہے ہیں وہ دل دہلا دینے والے ہیں اور شہر کے باسیوں کی زندگی بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی فیصلے کی ضرورت ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan