کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ بیت المقدس پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ ہے، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، صہیونی فلسطین سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، سرپرست رہنماءوں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان،نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس،پاکستان مسلم الائنس کے رہنما مطلوب اعوان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماپیرزادہ ازہر ہمدانی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوید احمد،پی ٹی آئی خواتین سے عرم بٹ،طلعت نورین، خالدہ، سماجی رہنما بشیر سدو زئی، امجد علی خان، قاری شوکت مغل اور دیگر نے منگل کے روز مسجد اقصیٰ بیت المقدس پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں ی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں ہیومن رائیٹس کونسل اور یوتھ فورم آف کشمیر کے وفود نے بھی شرکت کی ۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، مردہ باد ہندوستان، افغانستان کے عوام سے یکجہتی سمیت القدس لبیک القدس کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بعد صہیونیوں نے افغانستان میں بھی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کشمیر اور افغانستان میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے دو روز قبل افغانستان میں تعلیمی درسگاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کیہ شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پر عائد ہو تی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مقررین نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی توہین اور فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پر اسرائیل دوست عرب ممالک جواب دیں ۔
رہنماءوں نے عالمی برادری او ر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور ادارے بے حس ہو چکے ہیں ،اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن مغربی دنیا اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر مغربی دنیا انسانی حقوق کی علمبردار ہے تو پھر اسے دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا ۔
ا س موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی اور افغانستان کے مسلمانوں سے یکجہتی پر مبنی نعرے بھی لگائے۔