Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان کی مسلسل حمایت، این ڈی ایم اے کی 27 ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ

لاہور – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔

یہ 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی 27 ویں کھیپ ہے۔

امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا، روانہ کی گئی کھیپ میں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کیلئے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں، اب تک 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی کل امداد کا مجموعی وزن 2627 ٹن ہو چکا ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں بلال یاسین تھے، تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan