Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان کی جانب سے 29ویں ریلیف کھیپ فلسطین روانہ

اسلام آباد – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزید 100 ٹن اشیائے خوردونوش پر مشتمل 29ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔

امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھجوایا گیا جس میں آٹا، چاول، کھجور، کوکنگ آئل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ امدادی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کی گئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 29 امدادی کھیپوں کے ذریعے فلسطین بھجوائی جانے والی مجموعی امداد کا وزن 2827 ٹن ہو چکا ہے۔

سامان کی روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan