Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان کی اپیل پر پیش رفت، امریکہ اور ایران کشیدگی میں کمی

واشنگٹن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کشیدگی میں عارضی کمی کا اعلان کرتے ہوئے دو ہفتوں کے لیے کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ان کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستانی قیادت نے ایران کے خلاف حملے روکنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معطلی کا انحصار ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر مکمل اور محفوظ انداز میں جہاز رانی کے لیے کھولنے پر ہوگا۔

امریکی صدر نے اس اقدام کو دو طرفہ جنگ بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے بلکہ مقررہ اہداف سے بھی آگے بڑھ چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے حتمی پیش رفت کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے دس نکات پر مشتمل ایک تجویز موصول ہوئی ہے، جسے امریکہ مذاکرات کے لیے ایک قابل عمل بنیاد سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر متنازعہ امور پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ دو ہفتوں کی یہ مہلت معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیرینہ مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan