راولپنڈی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، نہ ہی کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فلسطین کے حق کے موقف پر مبنی ہے اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔