Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان نے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امداد روانہ کی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اورتمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ باہم اشتراک کی عکاسی کرتی ہے، این ڈی ایم اے کا شکر گزار ہوں جس نے امدادی سامان کی فوری روانگی کے لئے انتظامات کئے۔

 طلحہ برکی نے کہا کہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم فلسطین میں پائیدارامن، بہادر فلسطینی عوام کی سلامتی اوراستحکام کے لئے دعا گو ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ یہ امدادی پرواز مصر کے راستے خیریت سے روانہ ہو اور امداد بغیر کسی تاخیر کے مستحقین تک پہنچے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan