Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پاکستان نے سیلاب زدگان کیلئے اسرائیلی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

palestine_foundation_pakistan_pakistan-flood1

اسرائیل نے پاکستان کو ملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب میں امداد کی پیش کش کی ہے، جس کا حکومت پاکستان نے اب تک باقاعدہ طورپرکوئی جواب نہیں دیا۔ صہیونی ریاست کی جانب سے اسلام آباد کو امداد کی پیش کش دراصل اسلامی دنیا کی واجد نیوکلیئر طاقت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے روسی ایڈیشن کے مطابق اسرائیلی سرکاری حلقوں نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذریعے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امداد کرنے کی پیشکش کیں لیکن حکومت پاکستان نے ان کا جواب دینے میں پس و پیش سے کام لیا۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیشکش کا طویل عرصے جواب نہ دیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام آباد کو اسرائیلی امداد میں دلچسپی نہیں۔ ذرائع نے یاد دلایا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں۔ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد اور مبنی برحق منصفانہ مسئلے کی دل و جان سے حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام امداد کی صورت میں بھی اسرائیل سے تعاون کو صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کی شروعات سمجھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan