Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،یوم یکجہتی فلسطین سے شرکاء کا خطاب

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ 21اگست کو یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا اور چھوٹے بڑے شہروں میں بعد نماز جمعہ فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔

مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر کیا گیا۔مظاہروں کا مقصد حالیہ دنوں عرب امارات اور اسرائیل تعلقات کے خلاف احتجاج اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنا تھا جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی نے کی۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان، علامہ شوکت مغل، قاری رانا تیمور، ناصر رضوان ایڈوکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے شرکاء سے خطاب کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت عرب امارات کے حکمرانوں کی تصویروں پر خائن کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو بھی نذر آتش کیا۔

شرکائےمظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے حقیقت میں فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں، پاکستان کے عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو سنگین غدار تصور کرتے ہیں۔

رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عرب امارا ت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا نہ صرف فلسطینیوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے ساتھ خیانت ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کے ساتھ سنگین خیانت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے کسی حکمران کو بھی پاکستان میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بیدار ہیں اور فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، عرب یا کسی بھی مسلمان حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر ان کو معاف نہیں کریں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسرائیلی گماشتوں کی کوشش تھی کہ حکومت پر دباؤ ڈال کر عرب امارات جیسے ممالک کی پیروی پر مجبور کریں لیکن وزیرا عظم پاکستان نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ عرب حکمران جان لیں کہ اسرائیل ایک ایسا خطر ناک جرثومہ ہے جو تعلقات کے ذریعہ ان عرب ممالک کو تباہ و برباد کر دے گا۔

انہوں نے عرب امارات کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امت مسلمہ کی امنگوں کا احترام کریں اور فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی اور قربانیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کافیصلہ واپس لیں، اس موقع پر مظاہرین نے عرب امارات کے حکمرانوں کو خائن خائن کے نعروں سے پکارتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے بلند کئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan