غزہ محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبرجمال الخضری نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے ہزار دن پورے ہونے پر ” محاصرے کے 1,000دن اور غزہ کی آزادی”کے عنوان سے کئی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ اتوار کے روز جمال خضری نے ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات کا آغاز ایک نامعلوم سولجر پلازہ پر1000شمعیں جلاکے کیا جائیگا اور بیت حنون سے اسرائیلی قبضے کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبرجمال الخضری نے عرب اور مسلم ممالک سمیت دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کریں اورعالمی برادری پر زور دیں کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کے ارد گرد غیر قانونی اور غیر انسانی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے دباو ڈالے۔ جمال خضری نے کہا کہ اس محاصرے سے غزہ کے لوگوںکے طرز زندگی پر کا فی منفی اثرات پڑے ہیں۔ تقریباََ دس لاکھ لوگ ریلیف کی اشیاء پر انحصار کررہے ہیںاوراس محاصرے کی وجہ سے 80%آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہوئی ہیاسی مناسبت سے عرب انٹرنیشنل سنٹر برائے “موا صلات وقومی یکجہتی” کے سربراہ معن بشورنے عرب اور عالمی انجمنوں،اداروں اور عالمی و قومی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اقصیٰ مسجد،غزہ ،الخلیل اور فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے وحشیانہ سلوک اور اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اتوار کے روز ایک پریس بیان میں معن بشورنے عرب اقوام اور دنیا کے آزادی پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کے حق میںاور اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کریں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات کا اہتمام کیا جائے جہاں فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور ان کے مقدس مذھبی مقامات کے خلاف ان کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا۔