Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

پانچ دن میں 109 صیہونی حملے، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی معلوماتی مرکز ’معطی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے انتہا پسند آباد کاروں کے گروہوں نے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 109 سفاکانہ حملے کیے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ان بڑھتے ہوئے منظم حملوں کی ہولناکی کو ظاہر کرتے ہیں جن میں وسیع علاقوں میں نہتے فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں اس کربناک صورتحال کی وضاحت کی گئی ہے کہ ان حملوں کی شدت رواں ماہ 21 سے 23 مارچ کے درمیانی ایام میں اپنے عروج پر رہی۔ اس دوران کئی گورنریوں میں ایک ہی وقت میں منظم کارروائیاں کی گئیں، جن میں متعدد دیہاتوں اور قصبوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے سائے میں سڑکوں اور عوامی املاک کو دانستہ طور پر شدید نقصان پہنچایا گیا۔

مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم میں نابلس کا علاقہ سرفہرست رہا جہاں غاصب آباد کاروں نے سب سے زیادہ 38 حملے کیے۔ اس کے بعد رام اللہ میں 23 اور الخلیل میں 21 حملے ریکارڈ کیے گئے، جو کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کی مذموم صیہونی مہم کا تسلسل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی متعدد حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں شہریوں کی نجی املاک اور بنیادی ڈھانچے کو تلافی نہ ہونے والا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں ان انسانیت سوز حملوں کی لرزہ خیز تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں مکانات اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا شامل ہے، خاص طور پر نابلس کے جنوبی دیہاتوں میں آباد کاروں نے جم کر سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں کی معیشت کی شہ رگ یعنی زیتون کے قدیم درختوں کو اکھاڑنے اور زمینوں کو بلڈوز کرنے کے ذریعے زرعی شعبے کو بھی بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا۔ قابض دشمن کے ان جنونی کارندوں نے تعلیمی مراکز اور سکولوں کو بھی اپنی غارت گری کا نشانہ بنایا اور وہاں موجود سہولیات کو تہس نہس کر دیا۔

ان وحشیانہ حملوں کا دائرہ کار شاہراہوں پر سفر کرنے والے عام شہریوں کو ہراساں کرنے تک پھیلا ہوا تھا۔ گاڑیوں پر بے دریغ پتھراؤ، اہم راستوں کی ناکہ بندی اور دور دراز علاقوں میں محنت کش مزارعین پر براہ راست قاتلانہ حملے بھی کیے گئے۔ ان تمام بزدلانہ کارروائیوں کا واحد مقصد فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنا، انہیں خوفزدہ کرنا اور ان کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر ان کے معاشی ذرائع کو مکمل طور پر مفلوج کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan