Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“وکی لیکس جلد مبحوح کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کی تصدیق کرے گی”

palestine_foundation_pakistan-dahi-khalfan-dubais-police-chief1

متحدہ عرب امارات کے پولیس چیف الفریق ضاحی خلفان تمیم نے کہا ہے کہ وکی لیکس جلد اسرائیلی خفیہ ادارے “موساد” کے ہاتھوں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے رہ نماء محمود المبحوح کے قتل سے بھی پردہ اٹھائے گی. خلفان تمیم کا کہنا تھا کہ مبحوح کا قتل متحدہ عرب امارات اور دبئی پولیس کے لیے ایک سانحہ تھا اسکی تہہ تک پہنچ کر تمام حقائق کو ہر صورت میں بے نقاب کیا جائے گا. دبئی پولیس سربراہ نے خیالات کا اظہار خلیجی اخبار”گلف نیوز” کو ایک انٹرویو کےدوران کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سو فیصد طے ہو چکی ہے کہ حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قتل میں اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی “موساد” کے بیرون ملک کی شاخ ملوث ہے. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کے پاس مبحوح کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے بھی ثبوت ہیں جنہیں جلد منظرعام پر لایا جائے گا. ایک دوسرے سوال پر دبئی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر حیرت ہے کہ پولیس نے حماس رہ نما کے قتل کی صحیح تحقیقات کے دوران ہر پہلو سے جانچ پرکھ کے بعد یہ ثابت کر دیا ہے کہ وحشیانہ کارروائی میں موساد کےایجنٹ ملوث ہیں لیکن بعض لوگ اس کے باوجود اس کا انکار کر رہے ہیں. خیال رہے کہ حال ہی میں وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے کہا ہے کہ وہ جلد اسرائیل کی سنہ 2006ء میں حزب اللہ کے خلاف جنگ اور حماس کے رہنماء محمود المبحوح کی شہادت سے متعلق”حساس” نوعیت کی معلومات بھی وکی لیکس کے ذریعے شائع کریں گے. واضح رہے کہ اس سال جنوری میں حماس کے رہ نما محمود المبحوح دبئی میں ایک ہوٹل میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے. دبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے رہ نما کی ٹارگٹ کلنگ میں موساد کے ایجنٹ ملوث ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan