Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وقت آگیا ہے دشمن کے خلاف ہم خیال ممالک کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) خرم نواز گنڈہ پور نے مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے  نہتے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے قرآن کریم کی سورۃ نساء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کی آزادی کیلئے جہدجہد کرنا حکم ربی  ہے  جس کیلئے اٹھنا ہم پر فرض ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور نے  فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  عرب ممالک کے صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین پر اثرات کے حوالے سے منعقدہ ویبنا میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل کیلئے اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ پاکستان ہے جس کیلئے  وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ۔

خرم نواز گنڈہ پور نے اس موقع پر قرآن کریم کی سورۃ نساء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کی آزادی کیلئے جہدجہد کرنا حکم ربی  ہے  جس کیلئے ہمیں اٹھنا فرض ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان اور ترکی دو ایسے عسکری اعتبار سے مضبوط ممالک ہیں جن کے ایران کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے ساتھ بھی بہتر تعلقات ہیں تو ہم کو چاہئے کہ اس حوالے سے ایک ایسی مشترکہ حکمت عملی تریب دیں جو ہمارے  مفادات نقطہ نظر کو متحد کریں  اس حوالے سے چین ہماری حمایت کرے گا اور یہ اس کی مجبوری ہے کیونکہ چین کو اگر اوورلینڈ روٹ چاہئے تو وہ صرف ایران پاکستان اور ترکی ہی اس کو دے سکتے ہیں  تو میرے خیال ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے چین ، روس ، ترکی ، پاکستان اور ایران اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جن میں سے تین  ممالک ایران ،پاکستان ، اور ترکی کا نقطہ نظر قبلہ اول کے حوالے سے ایک ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan