واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کے لئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں۔
غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے حل کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک،بھارت جنگ رکی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیزفائر خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
