فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے اہل غزہ سے جمعرات کی صبح نماز استسقاء کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی . جس کے مطابق جمعرات کی صبح نو بجے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے جو امام شیخ سلیمان دیا کی امامت میں ادا کی جائیگی۔ واضح رہے کہ غزہ میں مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث اہل غزہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق غزہ میں پانی کی کافی قلت ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کافی کم رہ گئی ہے جو اہلیان غزہ کی ضروریات پوری کرنے کےلیے ناکافی ہے۔