اسیران کے امور کی تنظیم ’’واعد‘‘نے فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے 2010ء کو اسیران کا سال قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے-’’واعد ‘‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیران کا مسئلہ بہت اہمیت کا حامل ہے – اسرائیلی عقوبت خانوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے انسانی حقوق ، میڈیا اور ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے 2010ء کواسیر ان کا سال قرار دیا ہے- اور اسیران کے مسئلہ کے حوالے سے غزہ میں عالمی کانفرنس کے انعقاد کااعلان بھی کیا ہے- انہوں نے تمام فلسطینی جماعتوں سے مسئلہ اسیران کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کامطالبہ کیا ہے –