Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

واشنگٹن مذاکرات سے قبل ایران کا دوٹوک مؤقف، یورینیم افزودگی پر پابندیاں مسترد

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان متوقع مذاکرات سے قبل یورینیم کی افزودگی کے پروگرام پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے امریکی و اسرائیلی مطالبات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

محمد اسلامی نے “ایسنا” نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ افزودگی کے پروگرام کو محدود کرنے کے حوالے سے دشمنوں کے مطالبات محض وہم اور سراب ہیں جنہیں پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ سمیت ایران پر ڈالے جانے والے تمام تر دباؤ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کی ثالثی میں سیز فائر یا جنگ بندی کے انتظامات کے فریم ورک کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، جس میں ایٹمی فائل ایجنڈے پر سرفہرست رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ واشنگٹن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ عسکری طور پر حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ اشارہ افزودگی کے پروگرام پر جاری ان اختلافات کی جانب تھا جو فریقین کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں۔

امریکہ اور مغربی ممالک تہران پر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ایران ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ اس کا پروگرام خالصتاً پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور قابض اسرائیل نے گذشتہ 28 فروری سنہ 2026ء کو ایران پر اس وقت جارحیت کی تھی جب دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری تھے، جن میں واشنگٹن افزودگی کی سرگرمیاں روکنے اور اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کا ذخیرہ حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

جون سنہ 2025ء میں 12 دن تک جاری رہنے والی جارحیت کے دوران ایرانی ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت واشنگٹن اور تل ابیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں نے افزودگی کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم اس کے باوجود اس پروگرام کے مستقبل پر جاری تنازع ختم نہیں ہو سکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan